منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سوشل میڈیا کے آنے سے گلوکاروں کی سی ڈی کی ڈیمانڈ ختم ہو چکی ہے‘حمیرا ارشد

datetime 28  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ آج پرانے گانوں کو نئے انداز میں ریمیکس کر کے زیادہ خوبصورت انداز میں پیش کیا جا رہا ہے ،اب سینئر گلوکاروں کی بجائے نئے گلوکاروں کو زیادہ مواقع دیئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ سوشل میڈیا کے آنے سے گلوکاروں کی سی ڈی کی ڈیمانڈ ختم ہو چکی ہے ۔پہلے کوئی گلوکار اپنی سی ڈی پر دس لاکھ سے ایک کروڑ روپے خرچ کر دیتے تھے مگر اب سوشل میڈیا نے سارا نظام تبدیل کر دیا ہے اور نوجوان

گلوکار اپنی ویڈیو بناتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیتے ہیں اب تو کیمرے کی نسبت موبائل فون سے اچھی ویڈیو بن جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سینئر گلوکار بے روزگاری کے عالم میں فارغ گھر بیٹھے ہیں میں ارباب اختیار سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ شادی تقریبات کا وقت 12بجے تک کرنے کے ساتھ ساؤنڈ ایکٹ بھی ختم کر دیں کیونکہ گلوکاروں کی آمدنی کا واحد ذریعہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات ہیں مگر ان پر بھی ایسی پابندیاں لگا دی گئی ہیں کہ اس سے گلوکار فاقوں کی حد تک چلا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…