جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان تعلقات پر جمی برف پگھلنے لگی

datetime 19  جنوری‬‮  2019 |

ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان تعلقات پر جمی برف پگھلنے لگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل گروور اور کپل شرما ایک ساتھ ’دی کپل شرما شو‘ میں جلوہ گر ہوتے تھے لیکن 2017 میں آسٹریلیا سے واپسی پر دوران پرواز ہونیوالی لڑائی دونوں کی علیحدگی کا سبب بنی تھی۔دونوں کی لڑائی کے بعد ’دی کپل شرما شو‘ کی پوری ٹیم بکھر گئی اور سنیل گروور

علی اصغر سمیت متعدد اداکاروں نے شو کو خیرباد کہہ دیا تھا۔سنیل اور دیگر اداکاروں کے شو چھوڑ جانے کے بعد کپل کا شو بھی ٹی آر پی ریٹنگ میں تنزلی کا شکار ہوگیا تھا جس کے باعث ٹی وی انتظامیہ کو شو ہی بند کرنا پڑا۔شو بند ہونے کے بعد سنیل گروور نے ذاتی حیثیت میں سلمان خان سمیت کئی بالی ووڈ اداکاروں کی فلموں کی تشہیر کی اور کپل کیساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔حال ہی میں سنیل گروور ایک نئے شو ’کان پور والے کھرانہ‘ کیساتھ ٹی وی پر جلوہ گر ہوئے ہیں لیکن کپل شرما کے ’دی کپل شرما شو ‘ سیزن ٹو کے شروع ہونے کے بعد اس شو کی بھی ٹی آر پی گرگئی ہے۔سنیل گروور نے سلمان خان کیساتھ فلم ’بھارت‘ بھی سائن کر رکھی ہے جس کی شوٹنگ کے باعث ان کا شو بھی آف ایئر کردیا گیا ہے لیکن دوسری طرف کپل شرما اور سنیل گروور کے تعلقات پر جمی برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے جس کا اظہار سوشل میڈیا پر دونوں اداکاروں کی جانب سے تہنیتی پیغامات بنے ہیں۔گزشتہ دنوں کپل شرما نے والدہ کی سالگرہ پر ان کی مسکراتی ہوئی تصویر پوسٹ کرکے مبارکباد دی تھی جس پر سنیل نے بھی ان کی والدہ کو مبارکباد کا پیغام دیا جس کے جواب میں کپل شرما نے سنیل کا شکریہ ادا کیا۔یہی نہیں کپل شرما نے اپنی شادی میں بھی سنیل گروور کو دعوت دی تھی لیکن پیشہ وارانہ مصروفیات کے باعث وہ شرکت نہ کرسکے تھے تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر شادی شدہ جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔دوسری جانب سنیل گروور کا نیا شو ’کان پور والے کھرانا‘ بند ہونے کے بعد ان کی کپل شرما کے شو میں واپسی کی چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلم ’بھارت‘ کی 35 روزہ شوٹنگ کے بعد سنیل ایک بار پھر کپل شرما شو میں ’ڈاکٹر مشہور گولاٹی اور رنکو بھابھی‘ کے روپ میں نظر آئینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…