لاہور(این این آئی)اداکارہ پائل چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے آج تک کسی اداکارہ کو پراجیکٹ سے کٹ نہیں کرایا اگر کوئی میرے کام کی وجہ سے مجھ سے خوفزدہ ہے تو میرے پاس اس کا کوئی علاج نہیں۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے محنت اور لگن سے اپنا نام پیدا کیا ہے اور اگر کوئی یہ کہے کہ پروڈیوسرز
رابطوں کی وجہ سے مجھے کام دیتے ہیں تو یہ غلط ہے ۔ جو بھی اداکار اچھا کام کرے گا اور جسے شائقین پسند کریں گے ڈرامہ پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز اسے ہی ترجیح دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئی آنے والی اداکارائیں حسد کی وجہ سے بے بنیاد الزامات عائد کرتی ہیں لیکن مجھے کسی کی کوئی پرواہ نہیں۔