ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

فلم کا نام تبدیل کرنے پرعمران ہاشمی بھارتی سنسر بورڈ پر برس پڑے

datetime 12  جنوری‬‮  2019 |

ممبئی(آئی این پی )ناموربالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے اپنی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کا نام تبدیل کیے جانے پر بھارتی سنسر بورڈ کے فیصلے کو مضحکہ خیز قراردے دیا۔بھارتی تعلیمی نظام میں موجود خرابیوں اور کرپشن سے متعلق بنائی گئی فلم ’چیٹ انڈیا‘ ان دنوں اپنے منفرد موضوع کے باعث خبروں میں ہے۔

فلم میں عمران ہاشمی نے مرکزی کردارادا کیا ہے جب کہ فلم کے پروڈیوسر بھی وہ خود ہی ہیں۔ عمران ہاشمی اپنی فلم کو لے کر بہت پْر امید ہیں کہ یہ فلم شائقین کے معیار پر پوری اترے گی، تاہم بھارتی سنسر بورڈ نے ریلیز سے محض ایک ہفتے قبل فلم کانام تبدیل کرکے عمران ہاشمی کے غصے کو ہوا دے دی ہے۔اداکار عمران ہاشمی نے بھارتی سنسر بورڈ پر برستے ہوئے اس فیصلے کو مضحکہ خیز اور غیر منطقی (بے تکا ) قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا سنسر بورڈ نے الزام لگایا ہے کہ فلم کے نام کی وجہ سے بھارت کا منفی تاثر ابھررہا ہے لیکن انہیں سمجھنا چاہئے کہ ہم جو دکھا رہے ہیں وہی نظام کا آئینہ ہے۔ عمران ہاشمی نے غصے سے کہا ہماری فلم کا ٹائٹل گزشتہ ایک برس پہلے فائنل ہوگیا تھا سنسر بورڈ نے اسی نام کے ساتھ تمام ٹریلرز اور پروموز کو منظوری بھی دے دی تھی تو اب کیا ہوگیا۔عمران ہاشمی نے کہا اب شائقین سمجھدار ہوگئے ہیں وہ فلم کو اس کی کہانی سے جج کرتے ہیں، شائقین فلم کے مواد کو دیکھنے آتے ہیں نا کہ ٹائٹل کو، مجھے یقین ہے فلم کے ٹائٹل کی تبدیلی اس کے مواد اورموضوع پر اثر انداز نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ فلم ’وائے چیٹ انڈیا‘ پہلے 25 جنوری کو ریلیز کی جانی تھی لیکن شیوسینا کی دھمکی کے بعد اب مقررہ تاریخ سے ایک ہفتہ قبل 18 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…