منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

ایشوریا، عمران ہاشمی کی بات ابھی تک نہیں بھولیں

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آئی این پی)بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن بولی وڈ کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں،دو دہایوں پر محیط کیریئر میں انہوں انتہائی مشکل کردار بڑی مہارت کے ساتھ اداکیے ہیں اور مداحوں سے خوب داد بٹوری ہے۔ اداکاری کے علاوہ وہ فلاحی کاموں میں بھی

بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔لیکن ان سب کامیابیوں کے باوجود وہ چند برس قبل عمران ہاشمی کی جانب سے کہے جانے والے ایک جملے کو نہیں بھول سکیں ہیں۔حال ہی میں ایشوریا مشہور پروگرام فیمسلی فلم فیئر کے دوسرے سیزن کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی پر کھل کر بات کی۔ریپڈ فائر راؤنڈ کے دوران ایشوریا سے اب تک کا سنے جانے والے سب سے ناگوار جملے کے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتایا جب انہیں جعلی اور پلاسٹک قرار دیا گیا۔واضح رہے کرن جوہر کے پروگرام کافی ود کرن کے چوتھے سیزن میں عمران ہاشمی نے ایسا ایشوریا رائے بچن کی لْکس پر بات کرتے ہوئے کہا تھا۔جبکہ عمران ہاشمی، ایشوریا سے انہوں پلاسٹک کہنے پر معافی مانگ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا انہوں نے یہ فقرہ صرف انعام جیتنے کیلئے کسا تھا۔یاد رہے 2017میں جب ایشوریا کو فلم بادشاہو کی پیشکش ہوئی تو انہوں نے یہ فلم صرف اس لئے چھوڑدی کیونکہ اس میں ان کے ساتھ عمران ہاشمی بھی کام کرتے۔اداکارہ آخری بار انیل کپور اور راجکمار راؤ کے ہمراہ فلم فنّے خان میں نظر آئیں تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…