میکسیکو(آئی این پی)لیجنڈ میکسیکن اداکار فرنینڈو لوجان 79برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔میکسیکن نیٹورک ٹی وی ایز ٹیکا نے اداکار کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ذرائع کے مطابق لوجان کی موت ان کیگھر میں جمعہ کو سانس میں تکلیف کی وجہ سے ہوا۔سات دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں فرنینڈو نے 120فلمز اور ٹی وی شوز میں کام کیا۔ان کے ورثاء میں اہلیہ مارٹھا مرینا سمیت 10بچے شامل ہیں۔