ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

بونی کپور کا سری دیوی کے مداحوں کے لیے تحفہ

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ انجھانی اداکارہ سری دیوی کے انتقال کی خبروں نے گزشتہ سال صرف مداحوں کو ہی نہیں بلکہ پوری بولی وڈ انڈسٹری کو حیران کردیا تھا۔سری دیوی کی سوانح حیات پر مبنی فلم بننے کی خبریں بھی طویل عرصے سے سامنے آرہی ہیں، اور اب ان کے شوہر پروڈیوسر بونی کپور سری دیوی کی زندگی پر فلم تیار کررہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بونی کپور اپنی اہلیہ سری دیوی کی زندگی کی کہانی پر مبنی فلم کے کاپی رائٹس حاصل کرچکے ہیں تاکہ کوئی اور یہ فلم نہ بنا پائے۔ذرائع کے مطابق بونی کپور

نے ایسا اس لیے کیا تاکہ صرف وہی اپنی اہلیہ کی زندگی پر فلم تیار کرسکیں بالکل اس طرح جس طرح وہ تیار کرنا چاہتے ہیں۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ بونی کپور اس فلم کا جلد اعلان کریں گے کیوں کہ وہ دیگر فلم سازوں سے قبل اس فلم کو سامنے لانا چاہتے ہیں۔سری دیوی کی زندگی پر کئی مصنف کتابیں لکھنے میں بھی مصروف ہیں، جبکہ بہت سے صحافیوں اور لکھاریوں نے اس حوالے سے بونی کپور سے رابطہ بھی کیا۔بونی کپور جلد ان میں سے کسی لکھاری کا اپنی اہلیہ کی زندگی پر فلم تحریر کرنے کے لیے انتخاب کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…