بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بالی ووڈ : چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے فلم ’گلی بوائے‘ چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے فلم ’گلی بوائے‘ چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی۔بھارتی ریپر ویوان فرنانڈس اور نوید شیخ کے حالات زندگی پر بننے والی فلم ’گلی بوائے‘ میں رنویر سنگھ ہپ ہاپ گلوکار کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

تاہم اس بات سے بہت ہی کم لوگ واقف ہوں گے کہ اس فلم میں رنبیر کپور کو بھی کاسٹ کیا گیا تھا تاہم انہوں نے معذرت کرلی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھائی سال قبل جب ’گلی بوائے‘ کی کاسٹ کو حتمی شکل دی گئی تو اس وقت رنبیر کپور نے اس فلم کو کرنے کی دلچسپی ظاہر کی تھی، ہدایتکار زویا اختر نے رنبیر کپور کی خواہش پوری کرنے کے لیے انہیں رنویر سنگھ کے مد مقابل معاون اداکار کے طور پر شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔رنبیر کپور درحقیقت رنویر سنگھ کا کردار نبھانا چاہتے تھے جب کہ زویا اختر کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا، انہوں نے رنبیر کو معاون اداکار کے کردار کی آفر کی جوکہ رنبیر کپور کو پسند نہ آئی۔ جس کے بعد ہدایتکار زویا اختر اور رنبیر کپور کے درمیان اختلافات شروع ہو گئے اور پھر بلآخر رنبیر کپور نے پیچھے ہٹ جانا ہی مناسب سمجھا۔واضح رہے کہ ’ گلی بوائے‘ میں رنویر سنگھ اورعالیہ بھٹ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ رواں سال 14 فروری کو سینما گھروں کی زینت بننے والی یہ فلم ریلیز سے قبل انٹرنیشنل برلن فلم فیسٹیول میں دکھائے جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…