ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ میں زیر علاج متھن چکرورتی کی صحت بہتر ہونے لگی

datetime 9  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (این این آئی)بولی وڈ کے ماضی کے مقبول ہیرو متھن چکرورتی کے حوالے سے گزشتہ ہفتے خبر سامنے آئی تھی کہ ان کے کمر کا درد بڑھ گیا اور انہیں علاج کے لیے امریکا منتقل کردیا گیا۔متھن چکرورتی کو گزشتہ 9 سال سے کمر اور پیٹھ کے درد کی شکایت تھی اور وہ اس کے علاج کے لیے 2016 میں ہسپتال میں داخل بھی ہوچکے تھے۔تاہم 28 دسمبر 2018 کو ان کا درد بڑھ گیا اور انہیں ہنگامی بنیادوں پر علاج کے لیے امریکا منتقل کیا گیا تھا۔تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ اداکار کا امریکی شہر لاس اینجلس

میں آپریشن کردیا گیا، جس کے بعد ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔بولی وڈ ہنگامہ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے بتایا کہ سرجری کے بعد متھن چکرورتی کی صحت بہتر ہو رہی ہے، تاہم وہ تاحال ہسپتال میں داخل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹرز نے اداکار کو چند دن آرام کرنے کے بعد گھر جانے کا گرین سگنل دے دیا ہے، تاہم آئندہ چند روز تک وہ ہسپتال میں ہی رہیں گے۔اگرچہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ایک ماہ کے اندر بھارت پہنچ جائیں گے، تاہم وہ آنے کے بعد کن مصوبوں پر کام کریں گے، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…