جمعرات‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2026 

فاطمہ ثنا ء شیخ نے امیتابھ کو عامر کے مقابلے میں جدید شخص قرار دیدیا

datetime 9  جنوری‬‮  2019 |

ممبئی (این این آئی)گزشتہ چند ماہ سے یہ چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ اور مسٹر پرفیکٹ کے درمیان تعلقات ہیں۔بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں تھیں کہ 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دنگل‘ میں باپ اور

بیٹی کا کردار ادا کرنے والے اداروں کے درمیان تعلقات ہیں۔تاہم ایسی خبریں سامنے آنے کے بعد گزشتہ ماہ فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان سے تعلقات پر وضاحت کی تھی اور کہا تھا کہ ایسی خبروں میں کوئی سچائی نہیں۔فاطمہ ثنا شیخ کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر ان کے اور عامر خان سے تعلقات سے متعلق خبروں پر انہیں پریشانی ہوتی تھی، تاہم اب انہیں کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔تاہم اب فاطمہ ثنا شیخ نے نہ صرف عامر خان بلکہ امیتابھ بچن کے حوالے سے ابھی اہم انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا۔فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے مقابلے امیتابھ بچن کو جدید شخص قرار دیا اور کہا کہ مسٹر پرفیکشنسٹ تاحال خود کو جدید تقاضوں کے مطابق نہیں ڈھال سکے۔فاطمہ ثنا شیخ نے انکشاف کیا کہ امیتابھ بچن اس عمر میں بھی ٹیکنالوجی کا خوب استعمال کرتے ہیں اور انہیں ہر طرح کا ٹیکنالوجی گیجٹ استعمال کرنا آتا ہے۔فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کو پرانے خیالات کا شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں تو سوشل میڈیا کا بھی درست انداز میں استعمال کرنا نہیں آتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…