فلم کو بیٹی کی طرح سمجھتا اور شادی کی طرح خرچ کرتا ہوں، شاہ رخ : شاہ رخ خان

9  جنوری‬‮  2019

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’زیرو‘ کی ناکامی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔جہاں شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ ناکام گئی اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، وہیں انہوں نے خود پر ہونے والی تنقید پر کوئی رد عمل نہیں دیا، بلکہ اسے اپنے لیے بہتر ہی سمجھا۔شاہ رخ خان کو فلموں میں بہترین کردار ادا کرنے پر بولی وڈ کا بادشاہ بھی مانا جاتا ہے۔

کیوں کہ جہاں انہوں نے رومانوی کردار ادا کیے، وہیں انہوں نے برے کردار بھی انتہائی شاندار طریقے سے ادا کیے۔’زیرو‘ کی ناکامی کے بعد شاہ رخ خان نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی نظر میں جو شخص مشکل فیصلے نہ لے اور نہ خطرات کا سامنا کرے وہ بادشاہ ہی نہیں۔دکن کیرونیکل کے مطابق شاہ رخ خان نے وضاحت کی کہ اگر انہیں بادشاہ کہا اور سمجھا جاتا ہے تو ان پر لازم ہے کہ وہ مشکل اور غیر معروف فیصلے بھی کریں، کیوں کہ جو ایسا نہیں کرتا وہ بادشاہ ہی نہیں ہوتا۔شاہ رخ خان نے ’زیرو‘ کی کہانی کو غلط کہنے کے بجائے کہا کہ انہوں نے مشکل فیصلہ لیا اور ایسے فیصلے لینے والا شخص ہی بادشاہ بنتا ہے۔بولی وڈ کنگ کے مطابق وہ مشکل فیصلے لینے کی وجہ سے ہی ایک کامیاب اداکار بنے اور انہیں احساس ہے کہ اگر وہ بادشاہ ہیں تو انہیں اپنے فیصلے اپنی مرضی سے کرنے چاہئیے اور ایسے میں مشکل اور غیر معروف فیصلے بھی کرنا پڑتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی ہر فلم کو اپنی بیٹی کی طرح سمجھتے ہیں، جس طرح لوگ اپنی بیٹی کی شادی کے وقت کسی چیز کی کسر نہ رہ جائے کی لگن میں رہتے ہیں وہ بھی اپنی فلموں کے معاملے میں ایسے ہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ فلم بناتے وقت یہ سوچتے ہیں کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی پر خرچ کر رہے ہیں اور جس طرح کوئی بیٹی کی شادی کے وقت امید کرتا ہے کہ وہ خوش ہوگی، وہ بھی اسی طرح امید رکھتے ہیں کہ ان کی فلم کامیاب جائے گی اور ڈھیر سارے پیسے کمائے گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…