منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

فرخان اختر اور شبانی ڈنڈیکر رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

datetime 9  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)گزشتہ سال کی طرح رواں برس بھی متعدد اداکاروں کی جانب سے شادی کیے جانے کا امکان ہے۔رواں برس ہی ورون دھون بھی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔رواں برس ممکنہ طور پر جو اداکار شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، ان میں رنبیر کپور اور

عالیہ بھٹ کے علاوہ سشمیتا سین اور روہمن شال بھی ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ اداکار و فلم ساز فرحان اختر بھی رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔فرحان اختر کی جانب سے گلوکارہ شبنانی ڈنڈیکر سے تعلقات کی خبریں تو گزشتہ چند ماہ سے بھارتی میڈیا میں چل رہی تھیں، تاہم اب ان کی شادی کے حوالے سے بھی خبر سامنے آئی ہے۔اگرچہ تاحال فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر نے اپنے تعلقات اور شادی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، تاہم رپورٹس ہیں کہ رواں برس ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ اطلاعات ہیں کہ فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر رواں برس مارچ کے اختتام یا پھر اپریل کے آغاز میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔رپورٹ میں بتایا کہ دونوں کے درمیان تعلقات اور شادی کی خبروں کے حوالے سے فرحان اختر کے بچے بھی واقف ہیں۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ دونوں شادی کہاں کریں گے اور ان کی شادی میں کتنے مہمان شریک ہوں گے، تاہم خبریں ہیں کہ جلد ہی جوڑا اس حوالے سے اعلان بھی کرے گا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کی طرح2 مختلف رسومات کے تحت شادیاں کریں گے، تاہم اس حوالے سے فوری طور پر کوئی خبر سامنے نہیں آ سکی۔علاوہ ازیں بھارتی میڈیا میں یہ چہ مگوئیاں بھی ہیں کہ دونوں نے منگنی کر رکھی ہے، بس اب آئندہ 2 سے 3 ماہ میں شادی کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…