منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

فلم ’اسٹریٹ ڈانسر‘ میں کترینہ کی جگہ شردھا کپور اور نورا فتیحی کاسٹ

datetime 7  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور نورا فتیحی نے آنے والی فلم ’اسٹریٹ ڈانسر‘ سے کترینہ کیف کی چھٹی کرادی۔فلم ریس کے بعد عنقریب آنے والی ڈانس فلم ’اسٹریٹ ڈانسر‘ میں نوجوان اداکار ورون دھون کے مدمقابل کترینہ کیف کو کاسٹ کیا گیا تھا اور کترینہ نے فلم سائن بھی کرلی تھی لیکن فلم ’بھارت‘ کی تاریخوں سے تصادم کی وجہ سے کترینہ نے فلم کرنے سے معذرت کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کے عین شوٹنگ کے موقع پر فلم چھوڑ جانے کے بعد فلم میکرز نے اْن کے

متبادل شردھا کپور اور کینیڈین نْژاد مراکشی اداکارہ نورا فتیحی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد دونوں اداکاراؤں کی جانب سے فلم سائن کرلی گئی ہے لیکن کرداروں کو اب تک راز میں رکھا گیا ہے۔معروف کوریو گرافر اور اس فلم کے ہدایت کار ریمو ڈی سوزا نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نورا فتیحی خوبرو ہونے کے ساتھ ساتھ ڈانس میں بھی ماہر ہیں ۔واضح رہے کہ فلم ’اسٹریٹ ڈانسر‘ کی شوٹنگ رواں ماہ جنوری میں شروع کی جائے گی جب کہ فلم 8 نومبر 2019ء کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…