ممبئی (آئی این پی) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور نے 2019 کا جشن نیویارک میں اکٹھے منا کر ایک ساتھ ممبئی واپس پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے رنبیر کے ساتھ نیویارک کی سیر کی جہاں انہوں نے رنبیر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا۔ نیو یارک میں رنبیر کی فیملی گزشتہ تین ماہ سے موجود ہیں جہاں ان کے والد و
اداکار رشی کپور زیر علاج ہیں۔ اس دوران عالیہ نے رنبیر کپور کی فیملی کے ساتھ خوب انجوئے کیا اور نئے سال کی خوشی مناتے ہوئے متعدد تصاویر بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئیں۔ممبئی ائیرپورٹ پر بھارتی میڈیا نے دونوں اداکاروں سے بات چیت کرنے کی کوشش کی لیکن دونوں نے میڈیا سے مخاطب ہونے کو نظر انداز کیا اور گاڑی کی جانب بڑھ گئے۔