منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

بڑے بجٹ کی فلمیں فلاپ ہونے کا ڈر سلمان خان کو بھی ستانے لگا

datetime 27  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو بھی فلمیں فلاپ ہونے کا ڈر ستانے لگا انہوں نے پروڈکشن ٹیم کو اپنی اگلی فلم ’’بھارت‘‘ کابجٹ کم سے کم رکھنے کی ہدایت کردی۔سال 2018 بالی ووڈ پر حکمرانی کرنے والے تینوں خانز کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا۔ رواں سال سلمان خان کی ’’ریس3‘‘، عامر خان کی ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ اور شاہ رخ خان کی’’زیرو‘‘ باکس آفس پر ناکام ہوگئیں۔ یہ تینوں بڑے بجٹ کی فلمیں تھیں لہٰذا فلموں

کی پرڈکشن ٹیموں کو بہت بڑا نقصان برداشت کرنا پڑا۔فلموں کی ناکامی سے ڈر سے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی اگلی فلم ’’بھارت‘‘ کی پروڈکشن ٹیم کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ فلم کا بجٹ جتنا ہوسکے اتنا کم رکھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’’بھارت‘‘ کا بجٹ 150 کروڑ سے اوپر تھا لیکن اب سلمان خان نے فلم کا بجٹ 80 کروڑ کے اندر رکھنے کی ہدایت کی ہے تاکہ فلم کی ناکامی کی صورت سے کم نقصان برداشت کرناپڑے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…