اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کی معروف گلوکارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئی

datetime 27  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی گلوکارہ، سانگ رائیٹر اور ماڈل زوئی وکاجی نے اپنے قریبی دوست کمال خان سے خاموشی سے شادی کرلی۔35 سالہ زوئی وکاجی کی شادی کی تقریبات 2 دن تک جاری رہیں، اطلاعات کے مطابق گلوکارہ نے 2 منفرد روایات کے تحت شادی کی۔

کمال خان اور زوئی وکاجی کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات تھے اور دونوں نے کوک اسٹوڈیو میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔دونوں کی شادی کراچی میں ہوئی، جس میں دونوں کے انتہائی قریبی دوستوں نے شرکت کی۔زوئی وکاجی نے2013 میں کوک اسٹوڈیو میں ’عشق کنارہ’ گا کر شہرت حاصل کی تھی، اسی گانے کے بعد ان کے کئی دیگر گانے بھی مشہور ہوئے۔زوئی وکاجی کی شادی میں ان کی بہن گلوکارہ ریچل وکاجی اور اداکارہ صنم سعید سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی۔زوئی وکاجی نے شادی کے موقع پر ڈیزائنر صدف ملائترے کا تیار کردہ لباس پہنا، جس کا وزن 10 کلو تک تھا۔گلوکارہ نے اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں اور اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے ایک نئی زندگی کی شروعات کردی۔گلوکارہ نے 10 کلو وزنی عروسی لباس پہنا، جسے ایک ماہ میں تیار کیا گیا۔شادی کی تقریبات 22 دسمبر کو شروع ہوئیں جو 2 دن تک جاری رہیں۔کمال خان ان دونوں اپنی آنے والی فلم ’لال کبوتر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔زوئی وکاجی نے کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے کے بعد کئی اچھے گانے گائے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…