پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

فاطمہ ثنا شیخ نے عامرخان کے ساتھ تعلقات پرخاموشی توڑدی

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) فلم ’’دنگل‘‘ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔فلم ’دنگل‘ میں بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان کی بیٹی کا کردارادا کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کا نام جب ان کے آن اسکرین والد (عامر خان) کے نام کے ساتھ جوڑا جانے لگا تو فاطمہ سے رہانہ گیا اورانہوں نے ان تمام افواہوں

کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی باتیں سننا بہت عجیب ہے ان افواہوں کی وجہ سے ان کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے۔فاطمہ نے مزید کہا ابتدا میں میرے اورعامرخان کے درمیان تعلقات کی خبروں نے بے حد پریشان کیا تھا، میری والدہ بھی ان خبروں سے پریشان ہوگئی تھیں اور مجھے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ مجھے لوگوں کو صفائی دینی چاہیے، لیکن اب مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کیا کہتے ہیں کیونکہ لوگوں کا تو کام ہی باتیں بنانا ہے۔ اداکارہ نے کہا وہ سیکھ رہی ہیں کہ اس طرح کی افواہوں سے کیسے نمٹا جائے۔واضح رہے کہ عامر خان اورفاطمہ ثنا شیخ کے درمیان تعلقات کی خبریں گزشتہ برس اس وقت سامنے آئی تھیں جب عامر نے فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کے لیے فاطمہ ثنا شیخ کا نام فائنل کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے خلا بازراکیش شرما کی سوانح حیات پر بننے والی فلم کے لیے بھی فاطمہ ثنا شیخ کے نام کی سفارش کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فاطمہ کے ساتھ نزدیکیوں اور تعلقات کے باعث ہی عامرخان کی اْن پرمہربانیاں جاری ہیں تاہم عامر خان نے ان افواہوں پر تبصرہ کرنے سے گریزکیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…