ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار کپل شرما کے دوسرے استقبالیے کی تقریب میں اسٹار جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ سمیت متعدد بالی ووڈ اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔کامیڈی کنگ کپل شرما اورگینی چھاتراتھ کے دوسرے استقبالیے کی تقریب گزشتہ روز ممبئی میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اسٹار جوڑی دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ سمیت بالی ووڈ کے دیگر اسٹارز نے شرکت کی۔استقبالیے کی تقریب میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے
رقص کرکے تقریب کا مزہ دوبالا کردیا۔ دونوں کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا ر وائرل ہورہی ہے۔کپل نے اپنے استقبالیے کی تقریب کے لیے بلیک سوٹ کا انتخاب کیا جب کہ ان کی اہلیہ گینی سلور رنگ کے خوبصورت گاؤن میں نظر آئیں۔استقبالیے کی تقریب میں بالی ووڈ اداکارہ کیرتی سونن، اروشی، اداکارہ ریکھا،روینہ ٹنڈن، فرح خان، امیشا پٹیل، کرن جوہر، کارتک آریان، انیل کپور، کپل کی ساتھی اداکارہ بھارتی سنگھ، اداکار سہیل خان، سلیم خان، سائنا نہوال، کرشنا ابھیشیک، کاشمیرا شاہ سمیت متعدد اسٹارز نے شرکت کی۔