پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

عامر اورسلمان کے لیے میرے دل میں دوستی سے بڑھ کرعزت ہے : شاہ رخ خان

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ عامرخان اورسلمان خان کے لیے ان کے دل میں دوستی کے بڑھ کر بہت عزت ہے۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا اظہار کیا کہ جب بھی وہ تینوں یعنی شاہ رخ ، سلمان اورعامر خان ایک ساتھ ملتے ہیں یا کہیں بھی ملاقات ہوتی ہے تووہ کبھی بھی کام سے متعلق بات نہیں کرتے ہیں بلکہ وہ ملاقات کا پورا وقت ایک دوسرے کے ساتھ مذاق کرنے میں نکال دیتے ہیں۔اداکار نے کہا کہ جب ہم ملتے ہیں تو ہمیں بس

یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہم دوست ہیں، ہم خوب باتیں کرتے اور ہنستے ہیں، ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچتے ہیں، اور ان ساری چیزوں کے دوران ہم تینوں ایک دوسرے کی خوشیوں اور غم سے بہت زیادہ اثر انداز بھی ہوتے ہیں۔کنگ خان نے کہا کہ دوستی سے بڑھ کر عامر اور سلمان خان کے لیے میرے دل میں بہت عزت ہے۔ ایک بارعامر خان نے ایک ملاقات کے دوران کہا تھا کہ اگرلوگ ہمیں اس طرح ساتھ ساتھ باتیں کرتے اور ہنستے ہوئے دیکھ لیں تو کہیں گے کہ تم تینوں بالکل بھی اسٹار نہیں لگتے ہو۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…