جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

گلوکاری سےکروڑوں دلوں پر راج کرنے والے سلمان علی کون ہیں؟

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)سلمان علی نے انڈیا میں گلوکاری کے معروف پروگرام’ ’انڈین آئیڈل‘‘ میں کئی ہفتوں تک اپنی آواز سے لوگوں کو اپنا مداح بنایا اور شو کے دسویں سیزن کے فاتح قرار پائے۔مقامی میڈیا کے مطابق 20 سالہ سلمان علی کو انعام میں ٹرافی کے علاوہ 25 لاکھ روپے اور ایک ڈاٹسن گاڑی بھی ملی ہے۔سلمان علی کا تعلق ہریانہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے ہے اور ان کا خاندان شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں گلوکاری کر کے اپنا روزگار کماتا ہے۔

سلمان علی نے پروگرام کے آغاز سے ہی اپنی گائیکی کے جوہر دکھانا شروع کر دیے تھے اور پروگرام میں مہمان کے طور پر آنے والے تقریباً سبھی نامور گلوکاروں نے ان کے متعلق شروع سے کہنا شروع کر دیا تھا کہ وہ ایک بہت مضبوط مدِ مقابل ہیں۔ پروگرام میں شامل اس وقت کے ججوں میں سے ایک انو ملک نے تو پروگرام کے روایتی طریقے سے انحراف کرتے ہوئے ایک اونچی عمارت کی چھت کی پانی کی ٹینکی پر چڑھ کر لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ سلمان علی کو ووٹ دیں کیونکہ یہ بہت بہتر فنکار ہیں۔سلمان علی نے چھوٹی عمر سے ہی اپنے گھر کی کفالت شروع کی تھی اور بقول ان کے وہ روزانہ چھ میل دور پیدل جا کر بچوں کو میوزک پڑھاتے تھے حالانکہ ان کی ایک ٹانگ میں سریا لگا ہوا ہے اور ان کو چلنے میں بہت تکلیف ہوتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ روزانہ جب میں واپس آتا تھا تو میرے پاؤں پھول جاتے تھے۔انعام میں ملنے والی رقم کے بارے میں سلمان علی کا کہنا تھا کہ’میرا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے۔ میرے گھر کی حالت بھی خستہ ہے اور اس کی چھت کی مرمت ہونے والی ہے۔ ہم نے قرض بھی لے رکھا ہے تو میں یہ رقم اس سب کے لیے خرچ کروں گا۔ اس پیسے سے اپنی زندگی کو آگے لے کر چلوں گا۔انھوں نے شو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس نے ایک نامعلوم شخص کو اتنا نام دیا اور وہ جہاں بھی جاتے ہیں لوگ ان کی عزت کرتے ہیں۔شو میں سلمان علی نے شاہ رخ خان کے لیے گانا گایا۔

شو کے فائنل میں اپنی فلم ’زیرو‘ کی تشہیر کے لیے شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما نے بھی حصہ لیا۔سلمان علی اب ممبئی میں رہنا چاہتے ہیں اور پرامید ہیں کہ بالی وڈ میں انھیں کام ملے گا۔شو کے فائنل میں ان کی ملاقات بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان سے ہوئی جس بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انھیں یقین نہیں آ رہا تھا کہ وہ شاہ رخ خان کے لیے گانا گا رہے ہیں اور یہ سب ان کے لیے ایک خواب کی طرح تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…