پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

عالیہ بھٹ اور سونم کپور بھی فواد خان کی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کی مداح

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کے معروف اداکار فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا، جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور ٹریلر دیکھ کر فلم کی تعریفوں کے پل باندھنے والوں میں صرف پاکستانی ہی نہیں، بالی وڈ سلیبرٹیز بھی شامل ہیں۔

بلال لاشاری کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں فواد اور ماہرہ کے علاوہ حمائمہ ملک، حمزہ علی عباسی ،گوہر رشید، فارس شفیع، شفقت چیمہ، نیئر اعجاز اور صائمہ بلوچ بھی شامل ہیں۔21دسمبر کو ریلیز ہونے والا 2 منٹ 22سیکنڈز کے دورانیے پر مشتمل فلم کا ٹریلر مکمل طور پر ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہے، جس میں فواد خان ’’مولا جٹ‘‘اور حمزہ علی عباسی ’’نوری نتھ‘‘کے کردار میں پرفیکٹ نظر آئے۔اس ٹریلر میں ایکشن کے ساتھ ساتھ رومانس کا تڑکا بھی نظر آیا جبکہ مولا جٹ اور نوری نتھ کی لڑائی نے بھی مداحوں کو دانتوں میں انگلیاں دبانے پر مجبور کردیا۔سدھارتھ ملہوترا، کرن جوہر اور انوراگ کشیپ تو ٹریلر دیکھ کر فلم کے حوالے سے اظہار خیال کر ہی چکے ہیں اور اب فواد خان کی بالی وڈ کو اسٹارز عالیہ بھٹ اور سونم کپور نے بھی اس فلم کو سراہتے ہوئے ٹوئٹر پر اس کی تعریف کی۔عالیہ بھٹ نے ٹریلر دیکھنے کے بعد لکھا، کیا ہی شاندار ٹریلر ہے۔اس سے قبل سونم کپور نے بھی اپنے انداز میں فواد خان کی تعریف کی۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ بالی وڈ فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘جبکہ سونم کپور فلم ’’خوبصورت‘‘میں ، فواد خان کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔’’لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘کو پاکستان کی مہنگی ترین فلم قرار دیا جارہا ہے، جس کا اندازہ اس میں لگائے گئے سیٹس اور بہترین سینماٹوگرافی سے بھی ہو رہا ہے۔یہ فلم اگلے برس عید الفطر پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جسے پاکستانی اور چینی سینماؤں میں بیک وقت ریلیز کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…