لاہور(آئی این پی) تھیٹر کی معروف اداکارہ ہنی شہزادی نے کہا ہے کہ صرف اپنی پرفارمنس پر توجہ دیتی ہوں نمبر ون بننے پر نہیں‘ زندگی میں ہرطرح کے کردار ادارکرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔اپنے ایک انٹر ویو میں ہنی شہزادی نے کہا کہ ٹی وی ،فلم اور تھیٹر کے پروڈیوسروں کو چاہیے کہ نئے ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں تاکہ نئے فنکاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو اوران کی
صلاحتیں نکھر کر سامنے آسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ میر اتھیٹر کی دنیا میں کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے ،میں سب کا احترام کرتی ہوں ،تمام فنکاروں کو اپنے کام اور پرفارمنس پر بھرپور توجہ دینی چاہیے کیونکہ عزت و مقام محنت اور لگن سے حاصل ہوتاہے ۔ ہنی شہزادی نے کہا کہ کسی بھی میدان میں کامیابی کیلئے جستجو کا ہونا بڑا ضرور ی ہوتا ہے ہمارے شعبے میں کوئی نمبر ون نہیں ہے ۔