لاہور(آئی این پی)فلم سٹار ریشم بھی حکومت کے دفاع کے لیے میدان میں آگئی اور کہا ہے کہ حکومت کو کام کر نے کا موقعہ دیا جائے امید ہے وزیر اعظم عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے ۔ اپنے ایک انٹر ویو کے دوران ریشم نے کہا کہ ملک میں جتنے
مسائل ہیں انکو دنوں میں حل کر نا ممکن نہیں اس میں وقت لگے گا اس لیے اپوزیشن جماعتوں اور عوام کو چاہیے کہ انکو کام کر نے کا موقعہ دیں یقینی طور پر عمران خان ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر نے کا وعدہ ضرور پور ا کر یں گے ۔