ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان رواں ماہ 27 دسمبر کو53 برس کے ہوجائیں گے

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی وڈ اداکار سلمان خان رواں ماہ 53 برس کے ہو جائیں گے، اس مرتبہ انھوں نے اپنی سالگرہ تقریب منفرد بنانے کیلئے 3 دن منانے کا فیصلہ کیا ہے، جو 26 سے 28 دسمبر تک جاری رہے گی۔بھارتی فلم انڈسٹری میں سلمان خان اپنی اداکاری کے علاوہ دوسروں کی مدد کرنے کے حوالے سے کافی مشہور اور ہردلعزیز ہیں۔ صرف یہی نہیں سلو میاں پرستاروں میں بھی اتنے ہی مقبول ہیں جس کے باعث ان کی سالگرہ کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ سلمان خان رواں ماہ 27 دسمبر کو 53 برس

کے ہونے والے ہیں اور سلو میاں کی سالگرہ کو منفرد بنانے کے لیے اس بار فارم ہاؤس کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں سالگرہ کی تقریب 26 دسمبر سے شروع ہو جائے گی اور 28 دسمبر تک جاری رہے گی۔ تقریب میں ان کے دوست ارباز خان اور سہیل خان کے علاوہ خاندان کے افراد بھی شریک ہوں گے۔سلمان خان ان دنوں ریالٹی شو ’بگ باس سیزن 12‘ کی میزبانی کر رہے ہیں اور ہدایت کارعلی عباس ظفر کی نئی آنے والی فلم ’’بھارت‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جو اگلے برس عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…