کراچی (آئی این پی) معروف اداکاہ ریما خان نے کہا کہ فلم انڈسٹری نہیں چھوڑی، معیاری کردارملے گا توضرور کام کرونگی‘ صرف فلم انڈسٹری نہیں بلکہ تمام انڈسٹریز اس وقت مشکلات میں ہیں‘ فلم انڈسٹری کو آگے بڑھانے کیلئے سب کو ساتھ مل کر چلنا ہوگا ۔ گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریما نے کہا کہ ہمارا گھر پاکستان مشکلات میں گھرا ہوا ہے ، صرف فلم انڈسڑی نہیں تمام انڈسٹریز مشکلات میں ہیں فلم انڈسٹری کو آگے بڑھانے کیلئے سب کو ساتھ مل
کر چلنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری نہیں چھوڑی، معیاری کردارملے گا توضرور کام کرونگی۔ ریما نے کہا کہ امریکا جانے کے بعد میری ذمے داری مزید بڑھ گئی اب ملک کے وقار کیلئے بہت خیال رکھنا پڑتا ہے۔ ریمانے کہاکہ سیاست میں آنے کاشوق نہیں ہے، فلم انڈسٹری کو زوال سے نکالنے کے لئے سوچ سمجھ کر کام کرنا ہوگا، ایک ہی کہانی پرفلمیں بننا انڈسٹری کے زوال کی وجہ بنی ہے۔انہوں نے کہاکہ دوہری شہریت مل جانے سے پاکستان سے رشتہ ختم نہیں ہوجاتا۔