ممبئی( آن لائن) بھارتی ہندو انتہا پسند جماعتوں نے نامور بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھارت چھوڑ کر پاکستان چلے جانا چاہئے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ ان دنوں بھارت میں مشکل وقت سے گزررہے ہیں، ہندوانتہا پسند جماعتیں ہاتھ دھو کر ان کے پیچھے پڑ گئی ہیں، بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا کی رکن منیشا کیاندے نے اداکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ
اگر نصیرالدین شاہ کو یہاں(بھارت میں) رہنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تو انہیں چاہئے کہ وہ پاکستان منتقل ہوجائیں۔منیشا کیاندے نے کہا کہ ہمارے جذبات بالکل اسی طرح مجروح ہوئے ہیں جیسے اس وقت ہوئے تھے جب عامر خان اوران کی اہلیہ کرن راؤ نے بھی اسی طرح کا بیان دیاتھا۔ ان کے بعد نصیر الدین شاہ دوسرے اداکار ہیں جنہوں نے بھارت میں رہتے ہوئے اور یہاں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس طرح کی زبان استعمال کی ہے، اگر وہ یہاں آرام دہ محسوس نہیں کرتے تو انہیں پاکستان چلے جانا چاہئے۔واضح رہے کہ نصیرالدین شاہ دوروز قبل اس وقت مشکل میں آگئے تھے جب انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھاکہ بھارت میں رہ کر وہ اپنے بچوں کے لیے فکر مند ہیں کیونکہ یہاں گائے کی جان کسی بھی پولیس اہلکار کی جان سے زیادہ قیمتی ہے۔ بھارتی ہندو انتہا پسند جماعتوں نے نامور بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھارت چھوڑ کر پاکستان چلے جانا چاہئے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ ان دنوں بھارت میں مشکل وقت سے گزررہے ہیں، ہندوانتہا پسند جماعتیں ہاتھ دھو کر ان کے پیچھے پڑ گئی ہیں، بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا کی رکن منیشا کیاندے نے اداکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نصیرالدین شاہ کو یہاں(بھارت میں) رہنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تو انہیں چاہئے کہ وہ پاکستان منتقل ہوجائیں۔