ممبئی (این این آئی)بھارت میں تین بڑی استقبالیہ تقریبات کے بعد پریانکا چوپڑا نے امریکا میں ایک اور استقبالیے کی تیاری کر لی جس میں ان کی سہیلی میگھن کی بھی شرکت متوقع ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں ہنی مون کے بعد پریانکا ’ اسکائی از پنک ‘ کی شوٹنگ کیلئے ممبئی جائیں گی جس کے بعدلاس اینجلس میں امریکی دوستوں کو استقبالیہ دیں گی۔پریانکا کے امریکی دوستوں کی فہرست
میں شاہی خاندان کی چھوٹی بہو میگھن مارکل شامل ہیں جو حاملہ ہیں اور اسی وجہ سے پریانکا کی شادی میں شرکت نہیں کر سکی تھیں۔اس سے قبل پریانکا تین استقبالیہ تقریبات کا اہتمام کر چکی ہیں جس میں سے ایک ممبئی اور ایک دہلی میں انجام پائی جبکہ گزشتہ روز ممبئی کے تاج لینڈز ہوٹل میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں بالی وڈ فلمی ستاروں سمیت نامور شخصیات شریک ہوئیں۔