پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کنگ خان کی فلم ’زیرو‘پہلے دن متاثر کن کمائی کرنے میں ناکام

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی جس کے سبب فلم پہلے روز خاطرخواہ بزنس نہ کرسکی۔ بھارت میں بالی ووڈ کے بادشاہ کا خطاب پانیوالے شاہ رخ خان کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے اور گزشتہ کئی سالوں میں وہ ایک

بھی بلاگ بسٹر فلم دینے میں ناکام رہے ہیں تاہم ان کی نئی فلم ’زیرو‘ سے نہ صرف شائقین کو بلکہ خود اداکار کو بھی امیدیں وابستہ تھیں جبکہ فلم کی کرسمس پر ریلیز سے فلمسازوں کو کمائی کی زیادہ توقع تھی تاہم کنگ خان ایک بار پھر شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام دکھائی دیئے۔ بھارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے گزشتہ روز فلم کے ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے فلم کو ناکام اور مایوس کن قرار دیا تھا اور اب ایک اور ٹوئٹ کے ذریعے انہوں نے اپنی بات کا ثبوت بھی دیدیا جس میں انہوں نے فلم کے پہلے روز کی کمائی کا ریکارڈ بتایا۔ ترن آدرش نے ٹوئٹ میں کہا کہ شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ کو ریکارڈ اسکرین ملی لیکن اس کے باوجود فلم خاطرخواہ کمائی کرنے میں ناکام رہی اور کرسمس کے موقع پر بھی فلم پہلے روز صرف 20 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک صارف نے ٹوئٹ میں ترن آدرش کے تجزیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک ہی سال میں بالی ووڈ کے تینوں خانز کی فلم کو پہلے ہی روز فلاپ قرار دیا اور ان کا تجزیہ بالکل درست ثابت ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…