منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کا سپاہی ہوں ، کسی چیز کی حوس نہیں نہ ہی وزارتیں میرے لیے کوئی اہمیت رکھتی ہیں : عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ عمران خان کا سپاہی ہوں ، کسی چیز کی حوس نہیں اور نہ ہی وزارتیں میرے لیے کوئی اہمیت رکھتی ہیں ،تحریک انصاف کے لئے ترانہ بنایا جو خدا کے فضل سے آج بچے بچے کی زبان پر ہے ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جب میں نے گانے کا آغاز کیا تو ہمارے علاقے میں گانے کا رواج نہیں تھا ۔

میرے والد سخت مزاج تھے البتہ والدہ راضی تھیں ۔ میں نے بنیادی طورپر کسی سے گانا نہیں سیکھا اور نہ ہی کسی کو دیکھ کر مجھے گانے کا شوق پیدا ہوا بلکہ بچپن سے ہی گنگناتا تھا اور سکول میں میرے اساتذہ مجھے قومی ترانہ پیش کرنے کے لئے کہتے تھے اور میں قومی ترانہ سنایا کرتا تھا ۔ مجھے گانے کی اے بی سی بھی نہیںآتی ، آج بھی سیکھ رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی معنوں میں مجھے شہرت 1978ء میں فیصل آباد کی کیسٹ کمپنی نے میرا گانا ’’دل لگایا تھا دل لگی کے لئے بن گیا روگ زندگی کے لئے ‘‘سے ملی اور پھر قمیض تیری کالی نے تہلکہ مچا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں واحد گلوکار ہوں جس کی سب سے زیادہ کیسٹیں پاکستان میں ریکارڈ ہوئی ہیں۔ میں نے ٹرک ڈرائیوری بھی کی اور بڑی محنت سے موجودہ مقام تک پہنچا ہوں ۔عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ میری عمران خان کے ساتھ 35سالوں سے وابستگی ہے ۔میں نے دنیا کے بے شمار ترقی یافتہ ممالک دیکھے ہیں جو دو کلو آلو پیدا نہیں کر سکتے مگر وہ ترقی کے میدان میں ہم سے بہت آگے ہیں ۔ جبکہ ہمیں خدا نے بے شمار قدرتی وسائل دے رکھے ہیں مگر ہم ان سے پیچھے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارے پاس لیڈر نہیں تھا جو اب عمران خان کی شکل میں مل گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب عمران خان نے اپنی سیاست کا آغاز کیا اور پی ٹی آئی کی بنیاد رکھی تو میں نے اپنی اہلیہ سے مشورہ کیا کہ عمران خان سیاست میں آگئے ہیں اور اب میں ان کے لئے کیا کر سکتا ہوں ۔جس پر اہلیہ نے مشورہ دیا کہ آپ ان کیلئے ترانہ بنائیں اور خدا کے فضل سے وہ اس قدر مقبول ہوا جو آج بھی بچے بچے کی زبان پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ نہ مجھے اور نہ عمران خان کو مال کی حوس ہے ۔ یہ خدا کی ذات کا سب سے بڑا احسان ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میاں جہاں پر ہوں خوش ہوں ، وزارتیں میرے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتیں ، عمران خان کا سپاہی تھا اور سپاہی ہوں ان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کلچر کی بحالی کی طرف توجہ دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…