پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

چینی یونیورسٹی نے بالی ووڈ سٹار عامر خان کی طالبعلموں سے ملاقات منسوخ کیوں کی؟ وجہ سامنے آگئی

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوانگ زو (این این آئی) چین کی ایک یونیورسٹی میں بالی ووڈ اداکار عامر خان کی آمد کا سن کر ہزاروں طلبا پہنچ گئے جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے پروگرام منسوخ کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ’ ٹھگز آف ہندوستان‘ کی بھارت میں ناکامی کے بعد عامر خان ان دنوں فلم کی تشہیر کیلئے چین میں موجود ہیں تاہم اداکار کو چین کی ایک یونیورسٹی میں فلم کی تشہیر کی اجازت نہیں ملی۔

اور عین موقع پر تقریب منسوخ ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق چائنیز یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب عامر خان کی چائنیز طالب علموں سے صرف ملاقات پر مبنی تھی لیکن طالب علموں کو سوشل میڈیا کے ذریعے پتا چلا کہ یہ تقریب محض ایک ملاقات نہیں بلکہ فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی تشہیر کے حوالے سے ہے جس میں فلم کے دیگر کردار بھی شریک ہو رہے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو تقریب شروع ہونے سے ایک گھنٹہ قبل ہی فلم کی تشہیر کے حوالے سے علم ہوا جس پر انتظامیہ نے یہ تقریب منسوخ کردی۔ کہا جارہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے یہ تقریب نجی کمپنی کی جانب سے فلم کی تشہیر سے متعلق آگاہ نہ کرنے کی وجہ سے منسوخ کی۔دوسری جانب عامر خان کے ترجمان نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کی منسوخی کی وجہ درحقیقت تقریب کی جگہ ہے جو صرف 400 افراد کیلئے ہے تاہم فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کے دیگر کرداروں کی آمد کی خبر سوشل میڈیا پر عام ہونے کی وجہ سے وہاں تین ہزار سے زائد افراد پہنچ گئے جس کی وجہ سے یونیورسٹی انتظامیہ کو یہ تقریب منسوخ کرنا پڑی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…