لاہور (این این آئی) سنیئر اداکار اور ڈائریکٹر سہراب افگن نے کہا ہے کہ ایک عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی خود کو فن کا طالبعلم سمجھتاہوں کیونکہ فن ایک سمندر کی مانند ہوتا ہے اور انسان اپنی زندگی میں کبھی یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ میں نے فن کوسیکھ لیا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے
کہاکہ میری اصل پہچان تھیٹرہے پچھلے دس پندرہ سالوں سے ٹی وی پر کام کررہا ہوں جب بھی مجھے کسی اچھے ڈرامے میں کام کرنے کی پیشکش کی جاتی ہے تو میں فوراً کام کرنے کی حامی بھر لیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پر بھی میری خدمات درکار ہوں گی تو میں ہر وقت حاضر ہوں۔