ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اورامریکی گلوکار نک جونز کے دوسرے استقبالیے کی تصاویر میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھنے والی پریانکا چوپڑا جس طرح اپنی شادی اور پہلے استقبالیے میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں بالکل اسی طرح وہ اورنک جونز اپنے دوسرے استقبالیے میں بھی حسین لگ رہے تھے۔ دونوں کی ولیمے کی تصاویرکا مداح بے صبری سے انتظارکررہے تھے جو منظرعام پرآتے ہی چھا گئی ہیں۔