ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے فلمی کیریئر کو ترجیح دیتے ہوئے ہنی مون پر نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ نے ساری توجہ اپنی نئی آنے والے فلم سمبا کی تشہیری مہم پر مرکوز رکھنے کے لئے ہنی مون ملتوی کردیا ہے۔فلم کے ڈائریکٹر روہیت شیٹھی کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم کے لیڈ ایکٹر پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا اور نہ ہی پروموشن کی غرض سے تاریخیں مقرر
کی ہیں، یہ رنویر کا اپنا فیصلہ ہے کہ ہنی مون پر جانے سے پہلے اپنا تمام کام مکمل کریں۔سارہ علی خان فلم میں رنویر سنگھ کے مقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں،جس کے گانے خصوصا آنکھ ماریپہلے ہی کافی مقبول ہوچکے ہیں۔رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے تفریحی مقام لیک کومو میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شادی کی تقریب میں فیملی ممبرز اور صرف قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔