پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

’’باغی تھری‘‘ کہانی اورشوٹنگ شروع کرنے سے پہلے ریلیز کااعلان

datetime 20  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف کی کامیاب فلم سیریز باغی کے اگلے حصے کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ فلم 2020میں ریلیز کی جائے گی۔بالی ووڈ میں اب فلموں کے سیکوئل بنانے کوئی نئی بات نہیں، کچھ فلم سیریز کی

اب تک 4 سے پانچ فلمیں بنائی جا چکی ہیں، جبکہ کچھ کی مزید فلمیں بنانے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔بالی وڈ کے میگا اسٹارز کی طرح نوجوان ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کی ایک فلم کی اب تک 2 فلمیں آ چکی ہیں، جب کہ اس کی تیسری فلم کو بھی آنے والے 2 سال کے اندر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔جی ہاں، ٹائیگر شروف کی 2016 کی ایکشن فلم باغی کی سیکوئل فلم باغی 2 کی شاندار کامیابی کے بعد اب اس کی تیسری فلم کو بھی ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں اس فلم کی تاحال کہانی نہیں لکھی گئی اور نہ ہی اس کی شوٹنگ کا آغاز کیا گیا ہے، تاہم اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔علاوہ ازیں اس فلم کی مکمل کاسٹ کا بھی کسی کو کچھ پتہ نہیں، تاہم فلم میں ٹائیگر شروف ہی مرکزی کردار میں ایکشن دکھاتے نظر آئیں گے۔ٹائیگر شروف نے اپنے ٹوئٹر پر باغی تھری کی پہلی جھلک جاری کرتے ہوئے اس کی ریلیز کا اعلان کیا۔ ایکشن فلم سیریز کی تیسری فلم 6 مارچ 2020 کو ریلیز کی جائے گی، یعنی آنے والے پورے سال میں اس فلم کی کہانی لکھنے، اس کی شوٹنگ کرنے اور اس کی ہیروئن کو تلاش کرنے کا کام کیا جائے گا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ باغی تھری میں سارہ علی خان کو کاسٹ کیا جائے گا، دوسری صورت میں انانیا پانڈے کو ہی فلم میں ایک بار پھر کاسٹ کیا جائے گا، تاہم اس حوالیسے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…