بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

سونو نگم کی پاکستان سے متعلق بیان پر وضاحت

datetime 20  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کے بعد بھارتی گلوکار سونو نگم کو پاکستان سے متعلق بیان پر وضاحت دینا پڑگئی۔سونو نگم نے حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ بعض اوقات میں خواہش کرتا ہوں کہ میں پاکستان سے ہوتا تو مجھے بھی گانے کے لئے بھارت سے آفرز ملتیں سونو نگم کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا جس کی وضاحت دیتے ہوئے بھارتی گلوکار کا کہنا ہے کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا۔انہوں نے اپنے مکمل بیان اور اس کے سیاق و سباق پر روشنی ڈالتے ہوئے

کہا کہ بعض اوقات ہیڈلائنز کو دلکش اور سنسنی خیز بنانے کی کوشش میں کچھ صحافی حقیقی مواد کو چھوڑ دیتے ہیں۔پاکستان سے متعلق میری بات بھارت میں میوزک کمپنیوں کے بارے میں تھی جو بھارتی گلوکاروں سے اپنے کنسرٹ کی آمدنی کا 40 سے 50 فیصد طلب کرتی ہیں اور اس کے بعد ہی فنکاروں کے ساتھ کام کرتی ہیں، لیکن غیرملکی جیسے پاکستانی فنکاروں سے وہ ایسا تقاضا نہیں کرتیں۔یہ وہ اہم نکتہ تھا جو میں نے کہا لیکن اس کو تبدیل کردیا گیا کہ اگر میں پاکستان میں پیدا ہوتا کام خود چل کر میرے پاس آتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…