بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی کامیڈین اداکارکپل شرما کی ٹی وی سکرین پرواپسی

datetime 20  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارتی کامیڈین اداکارکپل شرما ٹی وی سکرین پرواپس آگئے۔کپل شرما وہ نام ہے، جن کے پرستار صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی لاکھوں کی تعداد میں ہیں، مگر لگتا ہے کہ 2017 اور 18 میں سامنے آنے والی مشکلات نے ان کی شخصیت کو بری طرح متاثر کیا، مگر اب وہ ایک بار پھر نئے جذبے کے ساتھ چھوٹی اسکرین کا رخ کررہے ہیں۔گزشتہ ہفتے وہ اپنی قریبی ساتھی گنی چتراتھ کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے اور اب ان کا کپل شرما شو ایک بار پھر بھارت

کے سونی ٹی وی میں لوٹ رہا ہے۔یہ شو 29 دسمبر سے شروع ہورہا ہے اور اس کے افتتاحی شو کا پہلا ٹیزر بھی سامنے آگیا ہے، جس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ معروف کامیڈین ماضی کی مشکلات بھلا کر نئے سفر کے لیے تیار ہیں کپل اور ککو کی مزاحیہ تکرار معروف کامیڈین کے اچھے دنوں کی یاد دلاتی ہے۔خیال رہے کہ رواں سال جون میں کپل شرما کی ایسی تصاویر سامنے آئی تھیں جس نے ان کے مداحوں کو پریشان کردیا تھا۔جنوری 2017 میں سنیل گروور سے لڑائی کے بعد ان کا زوال شروع ہوا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…