پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ہراسانی معاملہ : انو ملک کی حمایت میں سونو نگم میدان میں آگئے

datetime 20  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی گلوکار سونو نگم ’می ٹو مہم‘ کی زد میں آنے والے بھارتی معروف موسیقار انوملک کی حمایت میں میدان میں آگئے۔بھارتی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے سونو نگم نے کہا کہ بالی وڈ میں کئی لوگوں نے اپنی طاقت اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے۔

اور میں اس بات کا گواہ ہوں۔ انو ملک پر ہراسانی کا الزام لگا ، اس کے جواب میں انو ملک بھی بہت کچھ کہہ سکتے ہیں لیکن وہ کچھ نہیں کہہ رہے۔سونو نگم کا کہنا تھا کہ ثبوت نہ ہونے کے باوجود بھی انو ملک پر لگائے گئے الزامات کو درست مانا جارہا ہے اور انہیں بدنام کیا جارہا ہے لیکن یہاں سوال یہ ہے کہ ان پر پابندی کیوں لگائی جارہی ہے؟، ان کی روزی روٹی کے ذریعے کو کیوں بند کیا جارہا ہے، ان کے خاندان کو اذیت کیوں دی جارہی ہے؟ ہمیں کس نے یہ حق دیا ہے کہ ہم ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے فیصلہ کریں؟، اگر ایسا کرنا ہے تو پھر ان کے خلاف ٹھوس ثبوت فراہم کئے جائیں۔بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ میری بھی دو بہنیں ہیں، میں ’می ٹو تحریک‘ کے حق میں ہوں لیکن اس حد تک نہیں کہ کسی کے کام پر پابندی لگادی جائے۔ ان کے خاندان کو سزا نہ دی جائے۔ جس لڑکی نے انو ملک پر ہراسانی کا الزام لگایا ، اسی کی جانب سے ایس ایم ایس پر انو ملک کو ہولی اور نئے سال کی مبارک باد دی جاتی ہے۔ کس معاشرے میں ثبوت کے بغیر اتنی بڑی تہمت لگائی جاتی ہے؟، کیا ہم جنگل راج میں رہ رہے ہیں۔واضح رہے کہ گلوکارہ شویتا پنڈت نے الزام لگایا تھا کہ انو ملک نے انہیں اس وقت ہراساں کیا تھا جب وہ صرف 15 سال کی تھی جب کہ بالی ووڈ کے معروف گیت نگار سمیر نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شویتا جس دن کا واقعہ بتا رہی ہے وہ اس وقت وہیں تھے اور ایسا کچھ ہوا ہی نہیں تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…