ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ تبو نے انکشاف کیا ہے کہ اجے دیوگن ان کے بچپن کے دوست ہیں۔ ایک بھارتی جریدے کو انٹرویو میں اداکارہ تبو نے بتایا کہ ایکشن ہیرو اجے دیوگن ان کے بچپن کے دوست ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو 13 سے 14 سال کی عمر سے جانتے ہیں۔ تبو نے
بتایا کہ دونوں ہی ممبئی کے نواحی علاقے ’جوہو‘ میں ایک ساتھ پلے بڑھے۔تبو نے کہا کہ اجے دیوگن ان کے بھائی کے بچپن کے دوست ہیں۔ تاہم اداکارہ نے کہا کہ عجیب اتفاق ہے کہ ایک دوسرے کو اتنا جاننے کے باوجود ابھی تک ان کے ساتھ بہت کم فلموں میں ہی کام کیا ہے۔