ممبئی (این این آئی) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ کے آخری شیڈول کی عکسبندی نئے سال کے آغاز میں مکمل ہوگی اس سلسلے میں ہدایت کار علی عباس ظفر کے مطابق فلم ’’بھارت‘‘ کے پنجاب اور دہلی شیڈول کی عکس بندی مکمل کر لی گئی جس کے بعد اب فلم کے
آخری شیڈول کی عکس بندی نئے سال کے آغاز میں شروع کی جائیگی، بھائی کی سالگرہ والے مہینے میں کون کام کرتا ہے لیکن فلم کی ایڈیٹنگ کا کام جاری ہے۔ فلم میں اداکار سلمان خان، کترینہ کیف کے ساتھ دیشا پتانی، تبو اور دیگر شامل ہیں جبکہ فلم آئندہ سال عید پر ریلزکی جائے گی۔