بھارتی محنت کرنے ،سیکھنے کے بجائے خود کو ٹیلنٹڈ سمجھتے ہیں، شاہ رخ خان

19  دسمبر‬‮  2018

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ بھارتی محنت کرنے اور سیکھنے کے بجائے از خود یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ وہ ٹیلنٹڈ ہیں،چاہتا ہوں کہ میرے دونوں بچوں کو کم سے کم 3 سے 4 سال تک اداکار اور فلم پروڈکشن کی تعلیم لینی چاہیے جس کے بعد ہی وہ اداکاری کریں۔

ایک انٹرویو کے دور ان انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹے آرین خان کو اداکاری کے بجائے فلم پروڈکشن اور بیٹی سہانا خان کو ہدایت کاری کے بجائے اداکاری کا شوق ہے انہوں نے اداکاری کے حوالے سے بھارت بھر میں پائے جانے والے تصورات پر کھل کر بات کی ہے اور تسلیم کیا کہ بھارتی محنت کرنے اور سیکھنے کے بجائے از خود یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ وہ ٹیلنٹڈ ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنی آنے والی فلم ’’زیرو‘‘کی تشہیر کے دوران بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ کہ ان کی بیٹی سہانا خان فلمی کیریئر شروع کرنے سے پہلے یہ دیکھے اور سیکھے کے اداکاری کیا ہے اور وہ کس طرح ہوتی ہے؟شاہ رخ خان نے کہا کہ انہوں نے بیٹی کو سکھانے اور سمجھانے کیلئے ہی اپنی فلم میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر رکھوایا تا کہ وہ وہاں کترینہ کیف اور انوشکا شرما جیسی اداکاراؤں کی پرفارمنس کو دیکھے اور سمجھے۔انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی ان دونوں اداکاراؤں سے اداکاری سیکھے اور انہیں اداکاری کرتے ہوئے براہ راست دیکھے۔اداکاری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بھارتی محنت کرنے اور سیکھنے کے بجائے اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ وہ قدرتی طور پر ٹیلنٹڈ ہیں۔شاہ رخ خان نے مثال دی کہ اداکاری بالکل اسی طرح ہے جس طرح کوئی بھی ڈرائیور گاڑی چلانا سیکھتے ہی فارمولا ون ریس کا ڈرائیور نہیں بن سکتا۔شاہ رخ خان نے کہا کہ جس طرح فارمولا ون ریس کی ڈرائیونگ کی تربیت لینی پڑتی ہے، اسی طرح اداکاری کی بھی تربیت لی جاتی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی اداکارہ بننے سے قبل اس طرح تربیت لے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…