معروف اداکارہ کترینہ کیف نے شادی سے متعلق خبروں پر اپنی خاموشی توڑ دی

18  دسمبر‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) معروف اداکارہ کترینہ کیف نے شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ تے ہوئے کہا ہے کہ شادی کی مکمل منصوبہ بندی کرنا اور تلاش کرنا غیر ضروری عمل ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے فلم ’’زیرو‘‘ کی تشہیر کے دوران

شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کوئی مجھ سے شادی کے بارے میں پوچھتا ہے کہ کب کروں گی؟ لیکن اس معاملے میں میرا یہ ماننا ہے کہ آپ کبھی بھی شادی کی منصوبہ بندی نہیں کرتے کیوں کہ یہ بات ایسی نہیں ہے کہ انٹرنیٹ پر جا کربٹن دبائیں اور بندہ حاضر ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ شادی کے معاملات کو وقت پر چھوڑ دینا چاہیے اور اگر میں یہ چاہوں اور یہ محسوس کروں کہ مجھے شریک حیات کی ضرورت ہے تو میں خود کو پیش کردوں گی لیکن شادی کی مکمل منصوبہ بندی کرنا اور تلاش کرنا ایک غیر ضروری عمل ہے۔کترینہ کیف نے کہا کہ اگر یہ سب کچھ ہونا ہوگا تو ازخود ہو جائے گا اور کئی بار ایسا بھی ہوا کہ بہت سے کام جن کا میں نے کرنے کا ارادہ کیا ہو تو وہ پھر بھی نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ کون جانتا ہے کہ جس کام کا آپ نہیں سوچ رہے ہوں وہ آپ کے لیے بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ کترینہ کیف ان دنوں آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’زیرو‘ میں کنگ خان کے ہمراہ ببیتا کماری کا کردار ادا کررہی ہیں یہ فلم رواں سال 21 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…