بدھ‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2024 

پیسے کا لالچ یا کچھ اور؟ ایسا امبانی کی شادی پر امیتابھ بچن، عامر خان اور دیگر بڑے بڑے سٹارز ’’ویٹر‘‘ کیوں بن گئے، حیرت انگیز وجہ سامنے آ گئی

datetime 17  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے 19 امیر ترین اور بھارت کے امیر ترین مکیش امبانی کی اکلوتی بیٹی ایشا امبانی کی شادی 12 دسمبر 2018ء کو ایک ارب پتی آنند پیرامل سے ہوئی۔ اس شادی میں دنیا بھر سے مہمانوں نے شرکت کی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 35 سال میں ہونے والی یہ مہنگی ترین شادی تھی، اس شادی میں سیاستدانوں کے علاوہ بڑے بڑے فنکاروں نے شرکت کی،

مکیش امبانی کی شادی میں امریکی گلوکارہ بیونسے نے پرفارمنس پیش کی تو وہیں امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور جان کیری بھی نظر آئے۔ اس شادی میں انڈیا کے سٹار اداکار سلمان خان نے مکیش امبانی کے پیچھے ڈانس کرکے بیک ڈانسر کا کردار ادا کیا تو وہیں عامر خان، شاہ رخ خان، ایشوریا رائے، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، ابھیشک بچن، کرن جوہر اور کرشمہ کپور سمیت کئی بڑے بڑے بولی وڈ ستارے شادی کی تقریبات میں ناچتے ہوئے نظر آئے، اس شادی کی ویڈیوز دیکھ کر بھارتی عوام حیران رہ گئی، ان ویڈیوز میں امیتابھ بچن، عامر خان اور ایشوریا رائے جیسے اداکار مہمانوں کو کھانا دیتے ہوئے نظر آئے۔ جب یہ ویڈیو لوگوں نے دیکھی تو سوشل میڈیا پر تنقید کی گئی کہ یہ لوگ پیسے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، بعض لوگوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ مکیشن امبانی اگر ان سٹارز کو برتن دھونے کے لیے کہے تو یہ لوگ پیسوں کے لیے یہ کام بھی کر لیں۔ تنقید جب حد سے بڑی تو ابھیشک بچن خاموش نہ رہ سکے اور تنقید کرنے والوں کو جواب دے کر خاموش کرایا۔ پریرنا نامی ایک صارف نے سوال پوچھا کہ آخر ایک کھرب پتی شخص کی بیٹی میں بڑے سٹارز ویٹرز کے روپ میں کیوں نظر آئے، ابھیشک بچن نے اس کا جواب دیتے ہوئے اسے رسم کا نام دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سٹارز سجن گھوٹ نامی رسم کے تحت مہمانوں کو کھانا پیش کر رہے تھے، ابھیشک بچن نے کہا کہ اس رسم میں لڑکی والوں کے افراد لڑکے والے مہمانوں کو کھانا پیش کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…