اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

گلوکارہ شکیرا پر ٹیکس چوری کا الزام عائد

datetime 17  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ(آئی این پی) فٹبال ورلڈ کپ کے گانے واکا واکا سے شہرت پانے والی مشہور گلوکارہ شکیرا پر ٹیکس چوری کا الزام عائد کر دیا گیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین کے پراسیکیوٹر نے کولمبیا کی گلوکارا شکیرا پر ایک کروڑ 63 لاکھ ڈالر ٹیکس ادا نہ کرنے کا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔شکیرا پر الزامات کیٹالونیا میں عائد کیے گئے ہیں جہاں وہ اپنے شوہر گیرارڈ پیکوئے کے ہمراہ باقاعدگی سے بارسلونا کی ٹیم کے میچ دیکھنے جاتی ہیں۔پراسیکیوٹر کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے

کہ انہوں نے سال 2012 سے 2014 تک یہاں رہائش کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیا ہے جبکہ شکیرا کے ترجمان نے کہا ہے کہ شکیرا 2015 سے اسپین میں موجود نہیں ہیں تاہم وہ حکام کو باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتی رہی ہیں۔ واضح رہے شکیرا کے شوہر گیرارڈ فٹبالر ہیں اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔ شکیرا کو گزشتہ فٹبال کے تینوں ورلڈ کپ میں گانا گانے کا اعزاز حاصل ہے جب کہ شکیرا نے فٹبال ورلڈ کپ میں پہلی بار واکا واکا گانا گایا تھا جس سے انہیں دنیا بھرمیں پذیرائی ملی تھی۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…