ممبئی (این این آئی)انٹرنیٹ کی مقبولیت کو پیمانہ بنایا جائے تو یہ بات بڑی حد تک صحیح ہے کہ اداکارہ سنی لیونی نے سلمان خان، سچن ٹنڈولکر اورکترینہ کیف جیسی شخصیات کو شکست دی ہے۔ تاہم گوگل پاکستان کے سروے کے مطابق رواں سال اداکارہ سنی لیونی انٹرنیٹ پر پاکستان میں بھی سب سے زیادہ تلاش کی گئیں ہیں۔ ان کا نمبر اس فہرست میں دسواں ہے۔سنی لیونی کینیڈا میں ایک سکھ پنجابی خاندان میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے بالی وڈ میں
2012 میں فلم جسم 2 سے اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا لیکن وہ پہلے ہی 2011 میں ٹی وی شو بگ باس کی وجہ سے انڈیا میں اپنا نام بنا چکی تھیں۔اس کے بعد سے سنی نے فلم و ٹیلی ویڑن پر توجہ مرکوز کی اور 2013ء میں فلم جیک پاٹ، 2014ء میں راگنی ایم ایم ایس2، 2015ء میں ایک پہلی لیلا جیسی فلموں میں کام کیا، یہ فلمی سفر 2015ء سے اب تک بڑھ رہا ہے اور اور دو درجن سے زیادہ فلموں میں سنی لیونی کام کر چکی ہے۔