جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

شاہد کپور بھی کینسر کا شکار؟منیجر نے زیر گردش خبروں کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا میں دعویٰ سامنے آیا تھا کہ بولی وڈ اسٹار شاہد کپور میں معدے کے کینسر کی اسٹیج 1 تشخیص ہوئی اور پھر یہ بات جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی۔حالیہ عرصے میں متعدد بولی وڈ اسٹارز میں سنگین امراض بشمول کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

جیسے سونالی باندرے اس وقت کینسر کے خلاف جنگ لڑرہی ہیں اور حال ہی میں ممبئی واپس لوٹی ہیں۔رشی کپور رواں سال ستمبر میں کسی نامعلوم مرض کا علاج کرارہے ہیں جس کے بارے میں افواہیں ہیں کہ وہ کینسر کا شکار ہیں جبکہ عرفان خان کئی ماہ تک لندن میں کینسر کا علاج کراتے رہے ہیں۔ان سب کو دیکھتے ہوئے مداحوں میں شاہد کپور کی خبر پر تشویش حیرت کی بات نہیں۔اب اداکار کے خاندان نے اس پر خاموشی توڑ دی ہے۔زی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شاہد کپور کے خاندان کے ایک فرد نے بتایا ‘لوگ کچھ بھی کیسے لکھ سکتے ہیں؟ آخر خبر کا ذریعہ کیا ہے؟ اس طرح کی افواہیں پھیلانے کو کس طرح جائز قرار دیا جاسکتا ہے؟شاہد کپور کی منیجر نے بھی اس خبر کو جعلی قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شاہد کپور اس افواہ کے پھیلنے پر حیران ہوگئے اور خوب قہقہے بھی لگائے۔شاہد کپور اس وقت کبیر سنگھ نامی فلم میں کام کرنے والے ہیں جو کہ 2017 کی تیلگو ہٹ فلم کا ہندی ریمیک ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…