ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’’تیرے رنگ رنگ تیرے رنگ رنگ ‘‘کا کلام کیسے ذہن میں آیا؟ ابرار الحق نے وجہ بتاتے ہوئے اپنے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )معروف گلوکار و تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے کہا ہے کہ عمران خان دلیر اور ایماندار آدمی ہے وہ خدا کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے ،ہماری جماعت نے انصاف کا نظریہ پیش کیا ہے آج ہماری مرکز سمیت تین صوبوں میں حکومت ہے ۔

تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف بیان بازی کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے نارووال کے حلقہ میں 88ہزار 250ووٹ لیے ہیں اور ہارنے کے باوجود اسکو میں اپنی ناکامی نہیں سمجھتا ،میں نے جیتنے والے امیدوار کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے اور معاملہ عدالت میں ہے اسی لیے میں اس پر زیادہ اور کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن چند دنوں میں سب کچھ واضح ہو جائے گا ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں ادبی لوگوں کے ساتھ نشستیں کیا کرتا تھا اور معروف ڈرامہ رائٹر بابا اشفاق احمد کے ساتھ میری زیادہ ملاقاتیں ہوتی تھیں ،ایک دن انکے ساتھ مولانا طارق جمیل کے پاس گیا اور دونوں کے درمیان جو گفتگو ہوئی وہ ایک طالبعلم کی حیثیت سے سنتا رہا ،دونوں میں کسی مسئلے پر اختلاف تھا اور وہیں بیٹھے بیٹھے میری ذہن میں تیرے رنگ رنگ تیرے رنگ رنگ کا کلام آیا جس کو گانے کے بعد مجھے مزید شہرت ملی ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…