ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے اگست میں منگنی کے بعد اب شادی کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں کی شادی کی تاریخ بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا چوپڑا اور نک جونس رواں سال بیس
نومبر کو جودھ پور میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق نک جونس اور پریانکا چوپڑا ان دنوں بھارت کے شہر جودھ پور میں ہی موجود ہیں جہاں انہوں عمید بھوون کے مقام کو اپنی شادی کی رسومات کی ادائیگی کے لیے منتخب کر لیا ہے۔