ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے نے لیجنڈاداکار امیتابھ بچن کو ان کی 76 ویں سالگرہ پر خاص تحفہ دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق لیجنڈ اداکار کی بہوایشوریہ رائے نے ان کو ان کی سالگرہ پر ایک مختلف اور نایاب تحفہ دیا ہے۔ایشوریہ نے امیتا بھ بچن کی ایک تصویر کو اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی۔
اس تصویر میں امیتابھ بچن نظر آرہے ہیں۔ تاہم پس منظر سیاہ ہے جہاں سالگرہ مبارک لکھا ہوا ہے۔ اس تصویر میں ان کی پوتی آرادھیا بھی نظر آرہی ہے۔ تصویر کے نیچے اداکارہ نے لکھا ہے کہ’ ہیپی برتھ ڈے دادا جی‘‘۔امیتابھ بچن کو کئی فلمیاداکاروں نے بھی مبارک باد دی۔ جس میں مادھوری دکشٹ، دیویہ دتا، شکھر دھون اور بھی تمام بڑے اسٹار کا نام شامل ہے۔