ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

ساجد خان خواتین سے واہیات مذاق کرنے کے عادی ہیں : بپاشا باسو

datetime 13  اکتوبر‬‮  2018 |

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسونے کہا ہے کہ ساجد خان سب ہی خواتین سے واہیات مذاق کرنے کے عادی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ بپاشا باسو نے ’می ٹو‘ مہم کے تحت ہراسگی کے لگائے جانے والے الزامات سے متعلق کہا کہ وہ خوش ہیں۔

خواتین اس بارے میں کھل کربول رہی ہیں۔اداکارہ نے ہدایتکارساجد خان پرلگنے والے الزام سے متعلق کہا کہ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہم شکل‘ کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے دیکھا کہ ساجد خان سب ہی خواتین سے واہیات مذاق کرتے تھے جو ان کی عادت تھی ٗ ان کا رویہ لڑکیوں کے ساتھ بہت زیادہ خراب ہوتا تھا اوراس رویے سے وہ خود بھی بہت تنگ ہوئی تھیں تاہم ہدایتکار نے کبھی ان کو ہراساں نہیں کیا۔اداکارہ نے کہا کہ ساجد خان کے اس نامناسب رویے سے متعلق انہوں نے پروڈیوسرکو بتایا تھا کہ وہ اس رویے کے ساتھ کام نہیں کرسکتی ہیں اور اگر یہ رویہ اختیار کیا گیا توانہیں شدید غصہ آسکتا ہے تاہم فلم مکمل ہونے کے بعد وہ فلم کی تشہیری مہم سے بھی دورہی رہیں تھیں۔اداکارہ نے تنوشری دتہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے سب نے ’می ٹو‘ مہم کے تحت ہمت کرکے اپنی آواز اٹھائی اور ان مردوں کے خلاف بولا جو خواتین کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ ساجد خان پر’می ٹو‘ مہم کے تحت اداکارہ سالونی چوپڑا، رچل وائٹ اورخاتون صحافی نے ہراسانی کا الزام عائد کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…