منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

بالی وڈ ہدایتکار ساجد خان پر ہراسانی کا الزام، بہن فرح خان کا حمایت سے انکار

datetime 13  اکتوبر‬‮  2018 |

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ میں بھی می ٹو مہم کے تحت نامور ہدایت کار ساجد خان پر بھی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا جس پر ان کی بہن فرح خان نے شرمندگی کا اظہار کیا۔فرح خان اور ساجد خان بالی وڈ کے مشہور بہن بھائی کی جوڑی مانے جاتے ہیں ٗ جو دونوں بہترین ہدایت کار ہیں۔گزشتہ روز ساجد خان پر اداکارہ سلونی چوپڑا، اداکارہ رشیل وائٹ اور بھارتی صحافی کرشمہ نے

ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ ان سے غیر اخلاقی رویے سے بھی پیش آئے تاہم ساجد خان نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیاجس میں ان کا کہنا تھا کہ عائد کیے گئے الزامات کی وجہ سے وہ اْس وقت تک اپنی نئی فلم ’ہاؤس فل 4‘ کی ہدایت کاری سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں جب تک وہ سچ ثابت نہیں کردیتے۔انہوں نے میڈیا سے بھی درخواست کی کہ جب تک سچ ثابت نہیں ہوجاتا تب تک کوئی بھی فیصلہ نہ کریں۔دوسری جانب ان کی بہن فرح خان نے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اپنی ایک پوسٹ میں ساجد خان پر غم و غصہ کا اظہار کیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ وقت ان کے اہل خانہ کیلئے تکلیف دہ ہے، اگر میرے بھائی نے اس قسم کا رویہ اختیار کیا ہے تو اسے اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ میں کسی بھی لحاظ سے اس طرح کا رویہ برداشت نہیں کرسکتی اور ہمیشہ ہر اْس خاتون کے ساتھ کھڑی ہوں گی جس کو تکلیف پہنچائی گئی ہوگی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی اداکارہ تنوشری دتہ نے اداکار نانا پاٹیکر پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا ٗاس کے بعد سے بالی وڈ فلم نگری میں ایسے کئی کیسز سامنے آئے اور وکاس بہل، رجت کپور اور آلوک ناتھ پر بھی ہراساں کئے جانے کے الزامات کا انکشاف ہوا۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…